91 ای چلان والی گاڑی پکڑی گئی،44ہزار 900 روپے جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 91 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کار ڈرائیور نے موقع پر 44 ہزار 900 روپے جرمانہ ادا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ ہو گیا، 91 مرتبہ ای چلاننگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کار ڈرائیور نے موقع پر 44 ہزار 900 روپے جرمانہ جمع کروا دیا، کار ڈرائیور نے 70 مرتبہ ٹریفک سگنل جبکہ 21 مرتبہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی، سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں،ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
سی ٹی اور لاہور کا مزید کہنا تھاکہ گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم، منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا معاملہ ، پی ٹی آئی سی ڈی اے کیخلاف عدالت پہنچ گئی