لاہور : انٹر امتحانات میں 2 جعلی امیدوار پیپر دیتے پکڑے گئے

May 25, 2024 | 18:43:PM
لاہور : انٹر امتحانات میں 2 جعلی امیدوار پیپر دیتے پکڑے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور میں انٹر کے امتحانات  میں انگریزی کا پرچہ دیتے ہوئے 2جعلی امیدوار پکڑے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپیکشن ڈیوٹی پر مامور پروفیسر اعجاز احمد نے  گورنمنٹ ہائی سکول ہیر بیدیاں روڈ لاہور کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نےلاہور بورڈ کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ سیکنڈ ائیر  کے انگریزی پیپر کے دوران 2 ایسے امیدوار پکڑے  جو دوسرے امیدواروں کی جگہ پیپر دے رہے تھے، دونوں جعلی امیدواروں کو پکڑ کر ان کے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار 10 ہزار روپے کے عوض  دوسرے  کی جگہ پیپر دے رہا تھاجبکہ دوسرا بیماردوست کی جگہ پیپر دے رہا تھا،دونوں جعلی امیدواروں پر ایف آئی آر درج کروانےکیلئے متعلقہ تھانے کو درخواست دے دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: 91 ای چلان والی گاڑی پکڑی گئی،44ہزار 900 روپے جرمانہ عائد