(انور عباس )دفتر خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو جیل سے رہائی مل گئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ہمارے مشن کی مداخلت پرمیراتھون رنر مونا خان کو رہا کر دیا گیا،وہ اس وقت کٹرینی سے ایتھنز کی جانب روانہ ہیں،ایتھنز میں وہ اپنے صاجبزادے کے پاس پہنچیں گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام نے آج مونا خان سے جیل میں ملاقات کی،ہاکستانی سفارت خانہ ایتھنز کے حکام نے مونا خان کی رہائی کیلئے وکیل کی خدمات بھی حاصل کیں تھیں،دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعہ معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا تھا،وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارت خانہ کے حکام نے مونا خان تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو ماؤنٹ اولمپیکس پر پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کا وار چل گیا ایک ہی دن میں 2 مریض چل بسے