(فراز رمضان )ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں میدے کا 50 کلو تھیلا 2500 روپے سستا ہو گیا لیکن نان تاحال 40 روپے کا مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی ہول سیل مارکیٹ میں میدےکا 50 کلو تھیلا 7 ہزار 5 سو روپے سے کم ہو کر 5 ہزار روپے کا فروخت ہونے لگاتاہم میدے کی قیمت میں اتنی بڑی کمی کے باوجود تاحال نان 40 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
تاجر برادری کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ہے جس کی وجہ سے بیکری آیٹمز سستے نہیں ہوئے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس پر فوری ایکشن لےکیونکہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود بھی بیکری مافیا ریٹ کم نہیں کر رہی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھاپے ماریں اور ریلیف عوام تک پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے فلائیٹ آپریشن کی تیاریاں شروع