پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آ گیا۔
قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کا تیسرا پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا،پولیو کا شکار بچی میں معذوری کی علامات گزشتہ ماہ 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں،وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونموں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ,رواں سال اب تک 38 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے,3 روز قبل بھی پولیو وائرس کے مزید 3 ماحولیاتی نمونے سامنے آئے، متاثرہ شہروں میں حیدرآباد، چمن، پشین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاپا کی مرسڈیز بابر کو دے دوں گی خاتون مداح نے انوکھی شرط رکھ دی