شدید گرمی کے بعد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

May 25, 2024 | 19:52:PM
شدید گرمی کے بعد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پوری دنیااس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے نرغے میں جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے  ہیں، شدت گرم اور ہیٹ کے ویو کے بعد اب محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ،وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی،بلوچستان میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے،رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں ،کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی، پی ڈی ایم اے حکام نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں کل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں ،کمشنرکراچی نے شدید بارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر پرسن مونا خان کی ٹیلیفونک گفتگو سامنے آ گئی