(زین مدنی) کہانی پر اعتراض لگا کر فلم دی کوئین آف مائی ڈریمز کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے روک دیا۔
فلم دی کوئین آف مائی ڈریمز کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے روک دیا، سنسر بورڈ نے فلم کی کہانی پر ہی اعتراض لگا دیا گیا، فلم عید الفطر پر بھی سنسر کے لیے پیش کی گئی تھی لیکن فلم میں نازیبا سین ہونے کے باعث روک دی گئی، فلم برطانوی پروڈکشن کمپنی کی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد پاکستانی فیملی پر مبنی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں امریت کور، نمرہ بچہ، حمزہ حق سمیت دیگر فںکار شامل ہیں، فلم فوازیہ مرزا کی پروڈکشن ہے جو متعدد ایوارڈ شوز میں ایوارڈز بھی لے چکی ہے۔