(24 نیوز)پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 300 سے متجاوز کر گئی ،1182مکان مٹی تلے دب گئے ۔
جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے،پاپوا نیو گنی کے پوسٹ کورئیر کی خبر کے مطابق اینگا صوبے کے مقامی سیاستدان ایموس اکیم نے دور دراز کے دیہاتوں میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں بیان دیا،اکیم نے کہا کہ 1,182 مکانات مٹی تلے دب گئے اور 300 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے کل مٹی تلے دبنے والے 100 سے زائد افراد کےگزشتہ روز ہلاک ہو نے کا کہا تھا، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔