چاہت فتح علی کیساتھ کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی،وجدان راﺅ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سوشل میڈیا پر اپنے بےسرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے اکھ لڑی بدوبدی میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راﺅ نے کہا ہے کہ اس گانے میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ماڈل وجدان راﺅ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے لیے وہ بہت پچھتا رہی ہیں،وجدان راﺅ نے کہا کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہوں جن میں سے 4گانوں کیلئے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی،پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی،ماڈل نے کہاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن گانے کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں،وجدان راﺅ نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اکھ لڑی بدوبدی میں کام کیا تھا۔