صوبہ بھر میں ریڈیو نشریات کا آغاز،تعلیمی پروگرام نشر ہونگے

Nov 25, 2020 | 09:57:AM

(جنید ریاض)صوبہ بھر میں ریڈیو سکول کی نشریات کا آغاز کردیا گیا ،پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیادپر ریڈیو اسٹیشن پر نشر ہونگے۔نرسری سے تیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح دس سے گیارہ بجے نشریات پیش کی جائے گی ۔نرسری سے تیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح دس سے گیارہ بجے نشریات پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق :صوبہ بھر میں ریڈیو سکول کی نشریات کا آغاز کردیا گیاہے،ریڈیو نشریات کا آغاز اس لئے کیا گیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام طالب علم اتنے وسائل نہیں رکھتے کہ ویب یوز کر سکیں ۔اور ہر جگہ نیٹ بھی دستیاب نہیں ہے، لہذا عوام کی سہولت کے پیش نظر ریڈ یو نشریات کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ بچوں کا ٹائم بھیضائع نہ ہو اور ان کی تعلیم کا بھی حرج نہ ہو ۔مزید یہ کہ ،پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیادپر ریڈیو اسٹیشن پر سلسلہ وار نشر ہونگے ۔

نرسری سے تیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح دس سے گیارہ بجے نشریات پیش کی جائے گی ۔پہلی سے تیسری جماعت کی نشریات دو سے تین بجے دوبارہ نشر ہونگی ۔چوتھی سے پانچویں جماعت کی نشریات تین سے چار بجے تک دوبارہ نشر کی جائیں گی۔ لاہور میں ایف ایم 94 پر بچے نشریات سن سکیں گے۔ فیصل آباد ،پشاور،سیالکوٹ ایف ایم 101 پر نشریات سن سکیں گے۔ راولپنڈری ، مظفرگڑھ،گلگت میں بچے ایف ایم 93 پر نشریات سن سکیں گے ۔بچے لیکچرز کو اون لائن لنک کیذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔ لیکچرز کو ویب متعلقہ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ بھی کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں