ورلڈ بنک کی پاکستان کو 20کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز)لاہور،ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو فش فارمنگ کیلیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ورلڈ بینک نے پاکستان کو فش فارمنگ کیلیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے پر رضا مندی ظاہرکردی ہے۔ محکمہ جنگلات و آبی حیات کے2بڑے منصوبے ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق, ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے قرض میں سے پنجاب حکومت کو ماہی پروری کی بہتری اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے 9 ارب 50 کروڑ کا حصہ دیا جائے گا، جو کہ ماہی پروری اور محکمہ جنگلات کی مد میں خرچ کیا جا ئے گا۔اس فنڈز کے ملنے سے نہ صرف ملک میں ماہی پروری کی صنعت ترقی کرے گی ،بلکہ محکمہ جنگلات کے بھی بہتر منصوبے شروع کئے جا سکیں گے ۔ پاکستان میں ماہی پروری کا شعبہ نسبتا کم پیداواری سطح سے لے کر درمیانے درجے کی پیداواری سطح تک محدود ہے ۔
ذرائع کے مطابق ،ورلڈ بینک سے ملنے والے بقیہ فنڈز مختلف صوبوں میں آبی حیات کی بہتری کے منصوبوں کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔اس وقت ہمیں ماہی پروری کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔مچھلیوں کی افزائش کو بڑھانے اور ماہی پروری کے شعبے کو سہولت بہم پہچانے کے لئے مقامی سطح پر ماہی پروری کے بڑے پروگرام کے آغاز کی ضرورت ہے۔جو کہ ورلڈ بینک کے دئیے گئے فنڈز سے ممکن ہو سکے گا۔مزید یہ کہ سائنسدانوں کو غیرملکی تربیت دلا کر جدید ماہی پروری کے اصولوں کو اپنا یا جا رہا ہے اور کسانوں کی آن فارم تربیت کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے