(24نیوز)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عرفان بولا اور گواہ عمران محمود عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز نے جرح بھی کی۔عدالت نےسابق صدر آصف زرداری اور عبد الغنی مجید کی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔