بچوں کو سکول بلانے کی تیاریاں

Nov 25, 2020 | 12:14:PM

 (24نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے  انٹرنیٹ میسر نہ ہونے والے طلبا  کو سکول بلانے کیلئےسفارشات تیار کرلی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں کو سکول بلانے کی متبادل پالیسی کی نئی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ انٹرنیٹ میسر نہ ہونے والے طلبا ہفتے میں ایک دن سکول آئیں گے۔ والدین کو بھی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی، بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے، ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی، نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی جائیں گی، مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات مئی، جون میں کرانے کی تجویز ہے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کر رہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں