کورونا وائرس اہم ایشو , سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ این آر او کے متلاشی شہر شہر پھر رہے ہیں۔ ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پروا اور احساس نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔
کرونا جیسےاہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔آج سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کویڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماء اس میں شریک ہوکر کرونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔عوام کی صحت اور زندگی کےمعاملے پرمشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 25, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کووڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، امید ہے کہ اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک ہو کر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔