ٹیکسٹائل سیکٹر  ترقی کی راہ پر گامزن: وزیراعظم عمران خان

Nov 25, 2020 | 12:34:PM

 
 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی اور برآمدی آرڈرز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، وزارت تجارت اور صنعت کو احکامات دیئے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ہر ممکن معاونت کریں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا کے باوجود معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت میں سے ایک ہے۔

مزیدخبریں