(24نیوز)معروف سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ پر منفرد ویڈیو بنائیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر کمپنی صارف کو10لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دے گی
معروف سوشل میڈیا اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا ہے جس کا نام 'اسپاٹ لائٹ' ہے۔اسنیپ چیٹ کا یہ سیکشن بلکل چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی مختصر ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔صارفین کی توجہ ایپ کی جانب مبذول کرنے کے لیے اسنیپ چیٹ نے ایک شاندار آفر بھی دی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسپاٹ لائٹ کے ذریعے صارفین ایک دن میں 10 لاکھ ڈالرز حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اسپاٹ لائٹ پر کوئی ایسی منفرد ویڈیوز بنائیں جو وائرل ہو جائے تو وہ اس صارف کو 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دیں گے۔اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ وہ وائرل ویڈیو بنانے والے ہر صارفین کو 2020 کے آخر روزانہ 10 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دیں گے۔کمپنی کے مطابق ویڈیوز بنانے کے لیے صارفین کی عمر 16 سال سے زائد ہو جب کہ ان کی ویڈیو میں کوئی ایسا مواد نہ ہو جس میں نشہ آور اور دیگر غیر قانونی چیزیں شامل ہیں۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انعامی رقم کے حقدار صرف وہ ہی صارفین ہوں گے جن کی ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانب سے دیکھا گیا ہو گا۔