اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کس سے ہوگی؟

Nov 25, 2020 | 13:13:PM

(24نیوز)پاکستانی ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم کی مایوں کی رسم کے لئے زیب تن کئے جانے والے جوڑے میں تصویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زرد مایوں کا لباس زیب تن کئے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی۔

رباب ہاشم کی مایوں بیٹھی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا لیکن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں میں فی الحال اداکارہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اداکارہ رباب ہاشم کے دُلہا کے حوالے سے تصدیق میرج بیورو سے منسلک مسز خان کی جانب سے کی گئی ہے۔ مسزخان کی جانب سے شیئر کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لئے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے۔

مسز خان کا کہنا ہے رباب ہاشم صہیب نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

مزیدخبریں