آسمان میں نمودارشہاب ثاقب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کیا آپ کو کبھی ایسا تجربہ رہا ہے کہ اندھیری رات میں آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے اچانک کچھ سیکنڈ کے لیے ایک روشن لکیر بنتی ہوئی نظر آئی ہو؟، ٹیکساس کے شہری آسمان پر نمودار ہونے والے منظر کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ براؤنسویل میں پیش آیا ، موسم کا حال بتانے والے ادارے کی جانب سے ان لمحات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
Here’s a video of tonight’s meteor streaking across Brownsville from one of our meteorologists... #meteor #fireball #leonidmeteorshower #rgvwx #txwx pic.twitter.com/SbVSDbIQlf
— NWS Brownsville (@NWSBrownsville) November 20, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھیں جو شہاب ثاقب براؤنسویل میں نمودار ہوئے، اس تاریخی لمحات کو ہمارے ماہر فلکیات نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے، یہ نظارے تقریبا آٹھ ہزار بار آسمان پر دیکھے گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ نظارے ہر سال اس علاقے میں دیکھنے کو ملتےرہتے ہیں، یہ نظارے پچھلے ہفتے عروج پر رہے، شہاب ثاقب کے ان نظاروں کا سلسلہ تیس نومبر تک جاری رہے گا۔
شہاب ثاقب کیا ہوتے ہیں؟
شہاب ثاقب یا میٹیورائٹ دراصل سیارچوں (ایسٹیرائڈز) یا دم دار ستاروں (کومیٹ) سے خارج ہونے والے ٹھوس پتھر ہوتے ہیں جو کرۂ ارض کا احاطہ کرنے والی فضا سے گزر کر سطحِ زمین تک پہنچتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہابِ ثاقب دراصل تقریباً ساڑھے چار ارب سال قبل نظامِ شمسی کی تخلیق کے بعد بچ جانے والا ملبہ ہیں اور ان پر تحقیق سے ممکنہ طور پر یہ بات سامنے آ سکتی ہے کہ ابتدائی نظام ِ شمسی کے اجزائے ترکیبی کیا تھے اور یہ کہ زمین جیسے سیارے کیسے وجود میں آئے۔
سائنس دانوں کے مطابق پہلے کے مقابلے میں اب زمین سےشہابِ ثاقب ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی خلائی سائنس دانوں کے مطابق فروری 2013 میں جو شہابیے،اسٹیرائڈ یا سیاروں سے ٹوٹ کر گرنے والے اجرامِ فلکی روس میں گرے تھے ان سے کہیں زیادہ خطرناک صورتِ حال کسی نئےشہابِ ثاقب سےپیدا ہوسکتی ہے۔