پاک فوج کے 6میجر جنرلزکی ترقیاں،آصف غفور بھی شامل

Nov 25, 2020 | 14:47:PM
پاک فوج کے 6میجر جنرلزکی ترقیاں،آصف غفور بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا اعلان کیا گیا اور  6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجر جنرل سرفراز علی، میجر جنرل محمدعلی، میجر جنرل سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

 پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترقی پانے والے میجر جنرل اختر نواز وائس چیف آف جنرل سٹاف، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ، میجر جنرل سرفراز علی آئی جی ایف سی بلوچستان، میجر جنرل محمد علی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول اور  میجر جنرل سلمان فیاض غنی کمانڈنٹ سکول آف انفینٹری کوئٹہ فرائض انجام دے رہے ہیں

 

یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے تھے اور میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹا کر میجر جنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا۔بعد ازاں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کاجتنا شکریہ کروں کم ہے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہو۔