آپ عدالت کیوں آئے؟ چیف جسٹس کاکورونا میں مبتلا وکیل سے استفسار

Nov 25, 2020 | 14:47:PM

آپ عدالت کیوں آئے؟ چیف جسٹس کاکورونا میں مبتلا وکیل سے استفسار


(24نیوز)  بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کو کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کے کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا ۔جس پر اسلام آبادکے چیف جسٹس نے کورونا میں مبتلا وکیل کو عدالت میں پیش ہونے پر عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق :بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پیش ہونا پڑا لیکن جب  انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کورونا ہے ،لیکن پھر بھی میں عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کے انکشاف کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ان سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔آپ کو کورونا کے باعث عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق : چیف جسٹس پاکستان کے سوال پر وکیل نے جواب دیا ، کہ کورونا کے سبب کیس ملتوی کرنےکی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی، لیکن میرا کیس خارج کر دیا گیا۔وکیل ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ آج ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آگیا۔بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں۔چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔ اور اپنے دلائل تحریری طور پر چیف جسٹس پاکستان کو پیش کر دئیے۔
 

مزیدخبریں