12 گھنٹے سے گھر پر بجلی نہیں, فخر عالم  کے الیکٹرک پربرس پڑے

Nov 25, 2020 | 14:54:PM
12 گھنٹے سے گھر پر بجلی نہیں, فخر عالم  کے الیکٹرک پربرس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد سے میزبان و اداکار فخر عالم کے گھر بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر عالم نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں رات دس بج کر 40 منٹ پر ہلکی بارش کا آغاز ہوا، اس کے کچھ دیر بعد ہی بجلی معطل ہوگئی۔‘
انہوں نے بتایا کہ رات سوا گیارہ بجے سے گئی بجلی 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

فخر عالم نے کے الیکٹرک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مون سون میں بھی آپ لوگ ہمیشہ کی طرح ناکارہ ہی رہیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ دو سے تین روز تیز ہوائیں موسم سرد رکھیں گی ۔کراچی میں 26اور 27 نومبرکو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔