ہاؤسنگ سوسائٹی ، منتقلی بارے تمام ایشوز پر عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی لاہور سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ آصف کی اہلیہ ،بیٹے سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق :ڈی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا ،کہ کچھ مسائل کے باعث سوسائٹی دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہے، جس جگہ سوسائٹی بننی تھی وہ گرین ایریا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس جگہ سکیم بنانے میں کچھ حصہ دریائے راوی کا بھی آتا ہے، اس کے علاوہ بھی ہم نے دو تین متبادل جگہوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اس طرح سوسائٹی دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اس سوسائٹی میں ایک بڑی رقم لوگوں نے انویسٹ کی ہے، سوسائٹی کی منتقلی سے متعلق تمام ایشوز پر عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ جسٹس مظہرعالم نے کہا ،کہ جو سوسائٹیز بھی بن رہی ہیں، ایگریکلچر لینڈ پر بن رہی ہیں، سوسائٹیز کی وجہ سے ایگریکلچر لینڈ تباہ ہو رہی ہے، بلڈنگ رولز ایگریکلچر لینڈ پر تعمیرات کی اجازت نہیں دیتے۔جسٹس عمر عطا بندیال کا ایل ڈی اے کے وکیل سے پوچھا کہ سارا سبزہ تو آپ نے ختم کر دیا ہے، سوسائٹیز وہاں ہونی چاہئیں جہاں ایگریکلچر لینڈ نہ ہو۔اسلام آباد کا بھی یہی حال کیا گیا ہے، ساری دنیا کے صحرا میں تعمیرات ہورہی ہیں۔