کورونا کا زور,گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نےاوورسیز کنونشن منسوخ کردیا

Nov 25, 2020 | 15:07:PM

(24نیوز)کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر گورنرپنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمشاورت سےکل اوورسیز کنونشن منسوخ کردیا اور کہاکہ کورونا  ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی شدت میں اضافے کے معاملہ پر  چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا اور مشاورت کے بعد  اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا ۔گورنر پنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کورونا ایشوز  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

 گورنرپنجاب نے اپوزیشن کو بھی کورونا کی وجہ سے جلسے نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وائس چئیرمین اوورسیز کمیشن وسیم رامے نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں کورونا خطرات کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے فیصلہ کو سراہا۔

خیال رہے اوورسیز کنونشن کل گورنر ہاؤس میں ہونا تھا مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔

 
 

مزیدخبریں