فیصل آباد: پٹرول پمپ پر 33 لاکھ کی ڈکیتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
فیصل آباد میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے33 لاکھ کی ڈکیتی کی ۔اس دوران انہوں نے پیٹرول پمپ کے عملے کو یرغمال بنا کر 33 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ جب کہ یہ تمام واردات جس میں سکیورٹی گارڈ سے گھتم گتھا ہو کر اسلحہ چھین کر ڈاکہ ڈالنے تک کی تمام کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موصول ہو گئی۔جبکہ ڈاکو واردات کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ساہیانوالہ کے علاقے میں دو روز قبل مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ سے 33 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ڈاکووں کا سراغ نہیں مل سکا۔دوسری جانب موصول ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو پیٹرول پمپ پر بنےدفتر میں ایک سکیورٹی گارڈ سے گتھم گتھا ہوتے دیکھا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کے ہاتھ میں پستول اور سکیورٹی گارڈ کے ہاتھ میں گن موجود ہے ۔تاہم ملزمان نے بندوق کی میگزین گرا کر سکیورٹی گارڈ کو نہتا کر کے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔یہ تمام کارروائی سی سی ٹی وی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔ جو بعد میں ڈاکووں کے خلاف ثبوت بن گئی۔جبکہ سکیورٹی گارڈ یا پٹرول پمپ کا عملہ ملزمان کی شناخت کرنے سے معذور تھا ۔جب کہ ان فوٹیج کی بدولت پولیس کارروائی میں مدد ملے گی اور ملزمان کی شناخت میں مددگار ثابت ہو گی۔