قاتل کوروناآپے سے باہر،پمز ہسپتال کی  او پی ڈی بند

Nov 25, 2020 | 15:44:PM

(24 نیوز)اسلام آبادکے سب سے بڑے پمز ہسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی۔یہ فیصلہ  کورونا وبا کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ  شعبہ زچہ بچہ اور چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی، موجودہ حالات میں پمز کا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا، تاہم مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کورونا میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، جب کہ کورونا صورتحال میں بہتری پر او پی ڈی سروس بحال کی جائے گی۔پمز ہسپتال  کا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگااس وبا سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں

ادھر صوبہ سندھ کے بڑے شہر اور ملک کے صنعتی حب کراچی میں بھی ہسپتالوں میں  کورونا  مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جناح ہسپتال میں کورونا  کے 48 مریض زیر علاج ہیں جب کہ مختص بستروں میں 50 کی گنجائش باقی ہے۔

لیاری جنرل ہسپتال میں 28 بیڈ خالی ہیں، ٹراما سینٹر میں 7 مریض زیر علاج ہیں اور 18 بستر خالی ہیں، التمش ہسپتال میں 17 بستر خالی اور 3 مریض زیر علاج ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 74 مریض داخل ہیں، ضیاالدین ہسپتال میں 17 بستر خالی اور 18 مریض زیر علاج ہیں۔


 

مزیدخبریں