وزیراعظم کا مشن لاہور،عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ، جس میں عثمان بزدار نے کورونا صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی منصوبے پر جاری پیش رفت پر بھی وزیراعظم کو آگاہی دی گئی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں قانون سازی پر اپ ڈیٹ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگار سکیم، میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، سہولت بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔عمران خان نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔