اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق :ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے،کہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے اور کورونا کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے۔ لہٰذا آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہونا باقی ہے، کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرےگا، یا ورچوئل جائزہ لے گا۔معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کوبہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ،پاکستان کی معیشت سالانہ 13 ہزار ارب روپے ٹیکس ادا کرسکتی ہے، لیکن ہم کہتے ہیں کہ سالانہ 9 ہزار ارب روپے ٹیکس ہی ادا کردیں ،تو بھی بہتری ممکن ہے۔ڈاکٹر وقار مسعود خان نے مزید کہا ،کہ ایف بی آرمیں اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنا پہلی ترجیح ہے ،جب کہ ہر قسم کی خرید و فروخت کی معلومات ٹیکنالوجی کی مدد سے ایف بی آرکو مل گئی ہیں۔واضح ر ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ مجھے میرے تجربے کی بنیاد پر حکومت نے اس عہدے پر تعینات کیا ہے، میں کسی عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں،لیکن کچھ دوستوں کے اصرار پرعہدہ قبول کی ہےا۔