اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،انسٹریکٹر سمیت4 افراد ہلاک

Nov 25, 2020 | 17:52:PM
اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،انسٹریکٹر سمیت4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے،حادثات میں انسٹریکٹر اور کیڈٹ سمیت4 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیرشباشہر میں گر کرتباہ ہوا،ہلاک ہونے والوں میں فلائٹ انسٹریکٹر اور کیڈٹ شامل ہے،حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹریکٹر ایف 16 اڑانے کی تربیت دیاکرتاتھا،حادثات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
دریں اثنا نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ہیلی کاپٹر سویلین ملکیت میں تھا یا اس کا تعلق فوج سے تھا۔حادثے کے ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دوافراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں۔