گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل دیدیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس بنادیاگیا،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوارہوں گے،ن لیگ کے غلام محمد کوسپیکرکامتفقہ امیدوارنامزدکردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل دیدیاگیا،پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ مسلم لیگ نون کے غلام محمد سپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے رحمت خالق ڈپٹی سپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔