(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے سندھ سرکار پر لفظی وار جاری،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی آڑ میں معیشت تباہ کررہی ہے ،حکومت کےخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، عوام کے مفاد میں ہر سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلوں پر حیرت ہے جلسے بھی کرتے ہیں اور کورونا کا بہانہ بنا کر لاک ڈاﺅن بھی لگا رہے ہیں ،وفاق کےخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کاروبار کرنے کےلئے مارکیٹس کو زیادہ وقت دیا جائے ہمیں عوام کی زندگیاں بچانے اور معیشت کو بہتر کرنے کےلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے کورونا کے خاتمے کےلئے کئے گئے اقدامات عوام کےساتھ زیادتی کے مترادف ہیں عمران خان کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا بھی جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کامزید کہنا تھا کہ کنسٹریکشن کمپنیز کو این او سیز نہیں دی جارہی جو کہ زیادتی ہے جبکہ فردوس شمیم نقوی نے آئی جی سندھ سے پارٹی رہنما شریف خان بلیدی کے قاتلوں کی گرفتارکرنے کامطالبہ بھی کیا۔
سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی آڑ میں معیشت تباہ کررہی ہے
Nov 25, 2020 | 18:27:PM