وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات میں بڑا بریک تھرو، ق لیگ کے تحفظات دور ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اتحادیوں کی ملاقات میں بڑا بریک تھروہوگیا،وزیر اعظم کی ملاقات میں برف پگھل گئی،مسلم لیگ ق کے تحفظات دور ہوگئے، ملاقات میں کھلے ماحول میں بات چیت کے بعد گلے شکوے دور ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا،وزیراعظم چودھری برادران کی رہائش گاہ پر بھی گئے،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کے گھرآمدپرایم این اے مونس الٰہی نے ان کااستقبال کیا،وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی، چودھری شجاعت حسین کو کچھ روز قبل نمونیا کے باعث سروسزہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
وزیراعظم نے سپیکرچودھری پرویزالٰہی سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ،ایم این اےمونس الٰہی موجود تھے،ان کے علاوہ سالک حسین اورحسین الٰہی ،شافع حسین موجودتھے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،معاون خصوصی شہبازگل بھی موجود تھے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اتحادیوں کی ملاقات میں بڑا بریک تھروہوگیا،وزیر اعظم کی ملاقات میں برف پگھل گئی،مسلم لیگ ق کے تحفظات دور ہوگئے،ملاقات میں کھلے ماحول میں بات چیت کے بعد گلے شکوے دور ہوگئے،وزیر اعظم ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی کی الگ ملاقات بیس منٹ سے زائد جاری رہی،خوشگوار ماحول میں اتحادیوں میں بات چیت ہوئی۔