(24)مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اونگزیب کو اپنے مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا۔مداح نے کاندھے پر ہاتھ رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اونگزیب کے ایک مدح نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کی۔ مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح یا کارکن نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور اپنے قریب کر کے سیلفی لینے لگا۔مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
مریم اونگزیب نے پریس کانفرنس میں بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی سے متعلق بات کی، علاوہ ازیں انہوں نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی پے رول پر مشروط رہائی کو بھی حکومت کی شرمناک حرکت قرار دیا۔