میرے ماموں کا بیٹا وکیل ہے، اداکار میرا کی سپریم کورٹ آمد

Nov 25, 2020 | 19:16:PM

(24 نیوز)اداکارہ میرا کی سپریم کورٹ آمد،میرا نے صحافی کے متعدد سوالوں کا جواب تونہ دیاکہا کہ میرے ماموں کا بیٹا وکیل ہے اس کے ساتھ سپریم کورٹ آئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اداکارہ میرا کی اچانک انٹری ہوئی،صحافی کے سوالات کا میرا نے جواب تو نہ دیا صرف اتنا کہا کہ اپنے کزن کے ساتھ یہاں آئی ہوں،میرا کے کزن ایڈووکیٹ بابر نقوی نے کہا کہ ہمارے کچھ مقدمات زیر التوا ہیں جن کے سلسلے میں آئے ہیں،ہمارے رشتہ داروں کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے،بابر نقوی نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی لاہور میں مسائل سے آگاہ کیا تھا مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں