روسی دھمکی پر امریکی بحری جہاز بھاگ نکلا

Nov 25, 2020 | 19:25:PM

(24 نیوز) روس نے بحیرہِ جاپان میں موجود امریکی بحریہ کے ڈیسٹروئر جنگی جہاز کو اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر واپس بھیج دیا اور دھمکی دی کہ نہ جانے پر ٹکر ماردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس نے بحیرہِ جاپان میں موجود امریکی بحریہ کے ڈیسٹروئر جنگی جہاز کو اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر واپس بھیج دیا اور دھمکی دی کہ نہ جانے پر ٹکر ماردی جائے گی۔ یہ واقعہ منگل کو بحیرہِ جاپان میں پیش آیا جسے بحیرہِ مشرقی بھی کہا جاتا ہے اور اس کے گرد روس، جاپان اور شمالی و جنوبی کوریا واقع ہیں۔
روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان ایس مک کین خلیجِ پیٹر دی گریٹ میں اس کی سمندری حدود میں دو کلومیٹر تک اندر آگیا تھا جس کے بعد روس نے اس جہاز کو ٹکر مار کر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
روسی حکام کے مطابق اس دھمکی کے بعد یہ بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا لیکن دوسری جانب امریکی بحریہ نے کسی بھی غلط کام کے ارتکاب سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بحری جہاز کو سمندری حدود سے نکالا نہیں گیا ہے۔
امریکی بحریہ کے ساتویں بحری بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ جو کیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مشن کے متعلق روس کا بیان جھوٹا ہے۔ یو ایس ایس جان ایس مک کین کو کسی بھی ملک کی حدود سے نکالا نہیں گیا ہے۔

مزیدخبریں