(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑتا تو اب تک کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی، اگر ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑتا تو اب تک کیریئر ختم ہوچکا ہوتا۔ اگر مجھے اگلے چھ سال مزید کرکٹ کھیلنی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنی ہی تھی۔انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر افسوس ہے۔ امید تھی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوجاں گا۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کے پانچ سال تک بالکل کرکٹ نہیں کھیلی اور پھر تینوں فارمیٹ کے میچز کھیلے، اتنی کرکٹ سے میری باڈی پر پریشر تھا اور میں تھک جاتا تھا۔
یادرہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔