گلگت بلتستان اسمبلی کے 32 نو منتخب اراکین کی تقریب حلف بر دا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے حلف اٹھالیا ہے ۔ تحریک انصاف 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف 16 جنرل اور چھ مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق گلگت بلتستان کے انتخابات کا انعقاد رواں ماہ 15 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن 22 نومبر کو کرائے گئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھاری تعداد میں کامیابیاں سمیٹیں۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات لگا کر ان کے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ ان جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان گٹھ جوڑ کے الزامات لگائے گئے۔ ان کا جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایسے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ یا د رہے کہ ان انتخا بات کے بعد ہارنے والی پا رٹیوں کے امید وا روں نے توڑ پھوڑ اور گھیرا ئو جلا ئو بھی کیا ،جس سے سر کاری املاک کو کا فی نقصا ن ہوا تھا۔