ملتان: بغیراجازت ریلی نکالنے پر علی موسیٰ گیلانی گرفتار ، بلاول بھٹو کی مذمت

Nov 25, 2020 | 20:07:PM
ملتان: بغیراجازت ریلی نکالنے پر علی موسیٰ گیلانی گرفتار ، بلاول بھٹو کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں پیپلزپارٹی کی بغیراجازت ریلی نکالنے پر پولیس نے علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیااور مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے چاروں بیٹوں کو نامزد کیاگیاہے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت مخالف ریلی نکالنے کے معاملے میں ملتان میں موسیٰ گیلانی کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ تھانے چہلیک کے باہر کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے ،حکومت مخالف شدید نعرے لگائے جا رہے ہیں۔علی موسیٰ گیلانی کاکہناہے کہ اپنے خلاف درج ایف آئی آرمانگی لیکن نہیں دی جارہی،پولیس کاکہناہے کہ علی موسیٰ گیلانی کےخلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیاگیاہے،ایف آئی آرمیں عبدالقادرگیلانی،علی موسیٰ گیلانی،ایم پی اے علی قاسم گیلانی نامزدہیں،یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے عبدالقادرگیلانی بھی گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے.
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈحکمرانوں کی غنڈاگردی ہے، دھاندلی کی پیداوارحکومت اب عوامی تحریک کوطاقت سے دبانا چاہتی ہے.


سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کاکہناہے کہ عمران خان کی حکومت خاتمے کی طرف تیزی سے قدم بڑھا رہی ہے ،ملتان میں علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کارکنوں کی گرفتاریاں آمرانہ اقدام ہے۔