بوڑھوں کو جوان کرنے کا نسخہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہر بو ڑھا چاہتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح سے پھر اپنی جوا نی وا پس لا سکے ۔اس با رے سائنسدانوں نے طب کے میدان میں تہلکہ انگیز معرکہ سرانجام دیتے ہوئے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کی بدولت بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق طب کے میدان میں یہ حیر انگیز کامیابی اسرائیل کے سائنسدانوں نے سرانجام دی ہے۔ طبی ماہرین نے اس طریقہ کار کے ذریعے بوڑھے افراد کو اپنی عمر سے 25 سال کم عمر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس طریقہ علاج میں سائنسدان بوڑھے افراد پر آکسیجن تھراپی آزماتے ہیں۔ بوڑھوں کو جوان کرنے کا یہ عمل اسرائیل میں شروع کر دیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ اب تک تقریباً 35 لوگوں کو اس جدید تحقیق کے ذریعے جوان بنایا جا چکا ہے۔اس تحقیق کے روح رواں اسرائیلی پروفیسر شئی ایفریٹی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن افراد پرآکسیجن تھراپی کا طریقہ استعمال کیا گیا ان کو تین ماہ تک اس علاج معالجے سے گزرنا پڑا۔ اس حیرت انگیز طریقہ علاج سے ان کی عمریں اپنی اصل عمر سے پچیس سال کم نظر آتی ہیں۔لوگوں کی عمریں کم کرنے کے اس طریقہ علاج میں معمر افراد کو 90 منٹ تک ایک دبائووالے چیمبر میں بٹھایا جاتا ہے۔ یہ عمل ہفتے میں پانچ دن جبکہ مکمل طور پر تین ماہ تک عمل میں لایا جاتا ہے۔جس کی مدد سے اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ اب کو ئی بوڑھا نہیں نظر آئے گا۔