(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہر حال میں ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، پی ڈی ایم کے مطابق کورونا کی آڑ اور پکڑ دھکڑ سے ڈرنے والے نہیں، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادہ کو گرفتار کرنے سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ہر حال میں ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، پی ڈی ایم رہنماﺅں کاکہناہے کہ کورونا کی آڑ اور پکڑ دھکڑ سے ڈرنے والے نہیں،یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادہ کو گرفتار کرنے سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل ملتان ڈویژن کے کارکنان کو تیاریاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان28 نومبر کوسکھر سے ملتان پہنچےں گے۔
پی ڈی ایم کا ہر حال میں ملتان میں جلسہ کرنے کافیصلہ
Nov 25, 2020 | 20:36:PM