بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظا ما ت مکمل

Nov 25, 2020 | 20:53:PM
 بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظا ما ت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے مختلف محکموں نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ان تقریبات میں امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کرتے ہیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے آنیوالے سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ننکانہ صاحب میں بسنے والی سکھ کمیونٹی باہر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ 30 نومبر کو نگر کیرتن جلوس کے بعد رات گئے بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہونگی۔ اس موقع پر گوردوارہ جنم استھان کے ہیڈ گرنتھی سردار جنم سنگھ کا کہنا ہے کہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور نگر کیرتن کے جلوس میں بھی ایک دوسرے سے دو فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کرتار پور راہداری کا نوٹس لیں اور سکھ یاتریوں کو جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بابا گورونانک کے 550 سالہ جنم دن پر اس راہداری کو کھول کر سکھ کمیونٹی کو تحفہ دیا جبکہ بھارت سرکار اس نے اس کو بند کیا ہوا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ جو معاہدہ طے پایا تھا اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔سیکیورٹی کے حوالے سے بات کی جائے تو ننکانہ صاحب میں واقع ساتوں گوردواروں میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور گوردواروں کے باہر ایلیٹ فورس سمیت دیگر سیکیورٹی کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔یا د رہے کہ ہر سال بابا جی کے جنم دن کی تقر یبا ت خا ص اہتما م سے منعقد کی جا تی ہیں۔