برادر اسلامی ملک سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی 

Nov 25, 2020 | 21:22:PM
برادر اسلامی ملک سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)سعودی عرب کیلئے ورک ویزے کی بحالی کے بعد پاکستانی ورکرز کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر سعودی عرب کے حکام نے پاکستان سے سات ہزار نئے ملازمین کی ڈیمانڈ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ابتر معاشی صورتحال، بیروزگاری، مہنگائی اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کاری واروں نے عام افراد کو سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔
کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران دستیاب اعداد و شمارکے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد پاکستانی اپنی ملازمتیں ختم ہونے اور یا پھر ویزے کی معیاد ختم ہونے پر پاکستان واپس آگئے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاﺅن کے باعث 41 ہزار ان پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا تھا جو بیرون ملک موجود تھے۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور سومرو نے ایک خلیجی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو کو پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد مختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ویزے کی اجازت کے بعد رواں ماہ سات ہزار سے زائد ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریکروٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔