اسلام آبادکے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی سروسزمحدودکرنے کااعلان

Nov 25, 2020 | 21:39:PM
اسلام آبادکے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی سروسزمحدودکرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی سروسزمحدودکرنے کااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہاہے کہ شعبہ زچہ بچہ،چلڈرن ہسپتال کی اوپی ڈیزکھلی رہیں گی،مین او پی ڈی کی بندش کافیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا،ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی ،ترجمان پمز کا مزید کہناہے کہ ہسپتال میں صرف ایمرجنسی صورت میں سرجریز ہونگی،کوروناصورتحال میں بہتری پراو پی ڈی سروس بحال کی جائیگی۔