(24نیوز) قو می کر کٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔اس دوران پاکستانی شاہینز کوٹیسٹ، ایک روزہ اورٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں ۔ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے حوالے سے سخت قوانین کا سا منا کر نا پڑیگا ۔دورے سے قبل ہی میزبان بورڈ نے ممکنہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ رپورٹس پر نظر رکھنا شروع کر دی تھیں۔ جنھیں اپنی حکومت کے ساتھ شیئر کیا جاتا،پی سی بی نے زمبابوے سے سیریز کے بعد اورپی ایس ایل میں لیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی نیوزی لینڈ کو بھیجی تھیں۔اس فلائٹ میں نیوزی لینڈ کا ایک میڈیکل آفیسر بھی موجود تھا جس نے کھلاڑیوں کو بعض مواقع پر ماسک پہننے کی بھی ہدایت دی۔
تفصیلا ت کے مطا بق آکلینڈ پہنچنے کے بعد تمام معاملات فوج نے سنبھال لیے، ایئرپورٹ کے ہر فلور پر اہلکار موجود تھے،پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بھی وہاں تعینات تھی۔ایئرپورٹ سے ہر گروپ اپنی بس پر ہوٹل کیلئے روانہ ہوا۔آرمی کا ایک آفیسر لاﺅڈ اسپیکر پر بتاتا رہا کہ کیا نہیں کرنا ہے، ہوٹل میں چاروں گروپس کو الگ بلاکس میں رکھا گیا ہے، قو می ٹیم کو تین دن مکمل آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور کوئی کسی سے نہیں مل سکے گا، سب کو کمروں تک محدود رہنا ہوگا۔
چار گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، پی کے ون میں عابد علی، شان مسعود، فواد عالم، یاسر شاہ، حارث سہیل، نسیم شاہ، محمد عباس، اظہر علی اور امام الحق شامل ہیں۔مینجمنٹ میں سے یونس خان، محتشم رشید، یاسر ملک، حافظ نعیم اور ابراہیم بادیس اس گروپ کا حصہ ہیں۔ پی کے ٹو میں عبداللہ شفیق،ذیشان ملک، عمران بٹ، سہیل خان، عماد بٹ، دانش عزیز، روحیل نذیر اور ظفر گوہر کو رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ مینجمنٹ میں سے اعجاز احمد، راﺅافتخار، صبور احمد، عمران علی اور عثمان ہاشمی موجود ہوں گے۔پی کے تھری میں افتخار احمد، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، فہیم اشرف اور حیدر علی موجود ہیں، اس گروپ میں مینجمنٹ کے وقار یونس، عبدالمجید، کلف ڈیکن،منصور رانا اور کرنل عثمان شامل ہیں۔پی کے فور بابر اعظم،شاداب خان، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، محمد رضوان، حسین طلعت، وہاب ریاض، حارث رﺅف اورموسیٰ خان پر مشتمل ہے، مینجمنٹ کے مصباح الحق، شاہد اسلم، طلحہ اعجاز، ڈاکٹر سہیل سلیم اور ملنگ علی بھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔لنکولن یونیورسٹی میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا ہائی پرفارمنس سینٹر واقع ہے۔
قو می کر کٹ ٹیم کےآکلینڈ پہنچنے کے بعد معاملات فوج نے سنبھال لیے
Nov 25, 2020 | 22:29:PM