تا جر ڈٹ گئے،دما دم مست قلندر کا اعلان

Nov 25, 2020 | 22:53:PM

 (24نیوز)کو رونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کراچی کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار کے حوالے سے طے شدہ اوقات کار ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اوقات کار تبدیل کرکے صبح دس سے رات کے آٹھ بجے تک کرے۔ اگر مطالبات نہ مانے تو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ا ور پھر دما دم مست قلند ر ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت تعصب پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔یا د رہے کہ ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7803 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 82892 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1214 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں