( 24 نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک 40 ارب کے فنڈز فراہم کرے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا فنڈ ساہیوال اورسیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کےلئے استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 40 ارب کے فنڈزکی فراہمی کےلئے باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے،پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے باضابطہ طور پر تقریب منعقد ہوئی،پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور اے ڈی بی کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے ہیں۔اس ضمن میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ نکاسی آب اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کےلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو40 ارب کے فنڈز فراہم کرےگا
Nov 25, 2020 | 22:54:PM