کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری 

Nov 25, 2020 | 23:50:PM

(24 نیوز)ایف بی آر نے کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے درجنوں طبی آلات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کورونا کے ٹیسٹنگ آلات، ماسک سمیت دیگر حفاظتی اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ہو گی، ایکسرے موبائل مشین، آکسیجن ریکوری کٹ، منفی 20 ڈگری کے فریزر بھی شامل ہیں، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق یکم اکتوبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہو گا۔

مزیدخبریں