(24 نیوز)پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے، اٹک سے رکن صوبائی اسمبلی یاور بخاری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔ذلفی بخاری کے تایا زاد بھائی یاور بخاری اور ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ کا بھی کابینہ شمولیت کا امکان ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے، اٹک سے رکن صوبائی اسمبلی یاور بخاری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔ذلفی بخاری کے تایا زاد بھائی یاور بخاری اور ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ کا بھی کابینہ شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی یاور بخاری کو وزارت قانون، وزارت داخلہ یا لوکل باڈیز میں سے کوئی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب خاتون ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ جن کا تعلق لاہور سے ہے کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔