(ما نیٹر نگ ڈیسک) حافظ آباد کے تھانے میں مجرم ناصر علی کے خلاف یہ مقدمہ بچی کے دادا نے اپریل 2021 میں درج کرایا تھا۔عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم نے اس جرم سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ والد نے اس کے مویشی ہڑپ کرنے کے لیے مقدمے میں پھنسایا ہے۔سرکاری وکیل کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ بچی نے بار بار زیادتی کے بعد دادا کو شکایت لگائی.
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑا بحران۔۔وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا
میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت بھی ہوچکی ہے۔سیشن جج نے تحریر کیا کہ ناصر علی کسی رعایت کا مستحق نہیں۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن نے بارات نہ لانے پر دولہا کے خلاف چونکا دینے والا اقدام کر دیا