ہڑتال۔۔ہڑتال۔۔ پٹرولیم ڈیلرز۔۔کون سے پمپ کھلیں گے،ترجمان وزارت پٹرولیم نے بتادیا

Nov 25, 2021 | 08:03:AM
پٹرول پمپس،بند،اہم اعلان
کیپشن: پٹرول پمپ (فائل فوٹو )
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رہیں گے جبکہ وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایس او ،شیل،ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے پٹرول پمپ کھلیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے کمیشن مارجن کو 6فیصد کرنے کے مطالبے کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے،حکومتی رابطے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی ہے اور ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے بعد ملک بھر میں پٹرول پمپوں پر شدید رش کا منظر دیکھنے کو ملا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ آئل سپلائی کے لیے ٹینکروں کوروانہ کردیا گیا ہے اس لئے جمعرات کو ملک بھرمیں تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان پی ایس او کے مطابق ملک بھرمیں پی ایس او کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ پی ایس او کی سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے اورپی ایس او عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار۔۔کل سے پٹرول نہیں ملے گا۔۔پٹرولیم ایسوسی ایشن کی اہم ترین پریس کانفرنس

دوسری جانب آج ملک بھر کی طرح پختونخوا میں بھی پمپس بند رکھے جاٸینگے، سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ فی لیٹر پٹرول کی موجودہ قیمت پر ڈیلرز کا مارجن 3 روپے 91 پیسے، ڈیزل پر 2 روپے 74 پیسے ہے، ۔ پٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات طے کر کے پمپس کھول دے تاکہ شہریوں کے مشکلات کم ہوسکے۔ پی ایس او اور شیل کے علاوہ تمام پٹرول پمپس بند  ہیں۔

جڑواں شہروں میں کمپنیوں کے زیر اہتمام چلنے والے پٹرول پمپس کھلے ہیں۔ پٹرول پمپس کھلے رہنے سے ہڑتال جزوی طور پر مؤثر نہ ہو سکی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے پٹرول پمپس کا رخ کر لیا۔ ملتان میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی۔شہر اور گردو نواح میں 300 سے زائد پٹرول پمپ بند ملتان شہر کے پٹرول پمپس قناتیں لگا کر بند کردیے گئے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی دستیابی بند کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کل سے پمپس بند ۔۔ پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان