(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران پیدا ہو گیا، کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 12بجتے ہی پٹرول پمپ بند،عوام خوار
کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے۔ حکومت کو چاہئے اس سنگین مسئلے پر توجہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال۔۔ہڑتال۔۔ پٹرولیم ڈیلرز۔۔کون سے پمپ کھلیں گے،ترجمان وزارت پٹرولیم نے بتادیا